🚨 مانسہرہ: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ میں ملوث ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار.

21

مانسہرہ کے علاقے جبڑی کائیاں میں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم کو تھانہ نواز آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 29 مئی 2026 کو تھانہ نواز آباد کی حدود جبڑی کائیاں میں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں محمد جنید شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس پر مانسہرہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایس ایچ او تھانہ نواز آباد وحید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف زاویوں سے تفتیش، چھاپہ مار کارروائیوں اور جدید تفتیشی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تنویر ولد عبدالقیوم سکنہ کائیاں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں