⛽ پٹرول کی قیمت 258 روپے فی لیٹر پر بحال کرنے میں تاخیر کیوں؟

18

صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور، قیصر شریف نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت 258 روپے فی لیٹر پر بحال کرنے میں تاخیر کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں اب تک 10 ہزار ارب روپے سے زائد وصول کر چکی ہے، اس لیے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پٹرول کی سابقہ قیمت 258 روپے فی لیٹر فوری طور پر بحال کی جائے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو براہِ راست ریلیف مل سکتا ہے اور اس کے مثبت اثرات دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں