🚨 خانپور ڈیم میں افسوسناک حادثہ، دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق.

21

ہری پور کے سیاحتی مقام خانپور ڈیم میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کی لاشیں پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، جو اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ جبکہ دوسرے نوجوان کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مزید معلومات اور شناخت کے عمل میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں