ورثاء کی تلاش — ایبٹ آباد موٹر وے حادثے میں نامعلوم بزرگ جاں بحق.

21

ایبٹ آباد موٹر وے پر ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایک نامعلوم بزرگ شخص جاں بحق ہو گئے۔ مرحوم کو موٹر وے پولیس کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی میت تاحال موجود ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بزرگ شخص کا تعلق ممکنہ طور پر شاکوٹ، ایبٹ آباد کے علاقے سے ہو سکتا ہے، تاہم ابھی تک ان کی شناخت اور اہلِ خانہ کا سراغ نہیں مل سکا۔
مرحوم کے پاس سے کچھ رقم بھی برآمد ہوئی ہے جو پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی تحویل میں محفوظ ہے۔

ہسپتال انتظامیہ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ اگر کوئی فرد مرحوم کو پہچانتا ہو یا ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی پولیس چوکی یا ڈی ایم ایس آفس سے رابطہ کرے، تاکہ میت کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا جا سکے۔

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اطلاع مرحوم کے اہلِ خانہ تک پہنچ سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں