ایبٹ آباد شہر کے علاقے نواں شہر گھڑی بھنہ چوک میں موٹر سائیکل پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمیوں میں 40 سالہ ہارون، 12 سالہ خامسہ اور 14 سالہ حروہ شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کی حالت کا ہسپتال میں معائنہ اور علاج جاری ہے۔
