سی سی ڈی اور سرگودھا پولیس نے طالبہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کا قصہ تمام کر دیا۔۔۔!

16

سی سی ڈی اور سرگودھا پولیس نے طالبہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کا قصہ تمام کر دیا۔۔۔!
شاہپور میں کچھ عرصہ پہلے ایک کالج وین ڈرائیور تصور میانہ نے اپنی وین کی ہی ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
لڑکی وین ڈرائیور کے ساتھ کالج جاتی تھی ، جسے ورغلا کے اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔
معاملے میں موڑ اس وقت آیا کہ جب انہیں شاہپور کے کچھ لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ویڈیوز بنائیں۔
ملزمان نے ویڈیو بنا کر تصور کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور بات پیسوں کے لین دین تک پہنچ گئی۔
وین ڈرائیور کی طرف سے حسب ڈیمانڈز پیسے نہ ملنے پر ملزمان نے ویڈیوز وائرل کردیں اور ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔
اسی اثنا میں وین ڈرائیور لڑکی کے غریب والدین پر دباؤ ڈال کر انہیں خاموش کروا چکا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے سے شاہپور میں بھونچال آگیا۔
بچیوں کے والدین سکتے میں آ گئے کہ اپنی بچیوں کی حفاظت کیسے کریں اور کس پر اعتماد کریں، ہر طرف سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شاہ پور پولیس نے مرکزی ملزم اور ویڈیوز وائرل کرنے والے تمام افراد کو فوری گرفتار کر لیا۔o
اب اصل مسئلہ یہ تھا کہ تصور ایک مشہور ومعروف کبڈی پلیئر ہے جس کے حلقہ احباب میں بہت سارے با اثر لوگ موجود تھے اور خدشہ تھا کہ یہ اس کو بچا لے جائیں گے۔
انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے دعوے کے مطابق تصور میانہ نے اعتراف جرم کیا کہ وہ اس قبیح فعل عرصہ دراز سے ملوث ہے اور اس سے پہلے بھی 5 سے 6 لڑکیوں کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیل چکا ہے۔
سی سی ڈی اور شاہپور پولیس نے ویڈیو وائرل کرنے والے تمام ملزمان اور وین ڈرائیور تصور میانہ کو مقابلہ میں دونوں ٹانگوں سے محروم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں