ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نئے گھریلو بجلی کنکشن کی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا.

38

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیزکو/ہیزیکو) نے نئے گھریلو بجلی کنکشن حاصل کرنے کے خواہشمند صارفین کے لیے فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو بجلی کنکشن کی فیس، جو پہلے تقریباً 9,200 روپے تھی، بڑھا کر 21,700 روپے کر دی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد نئے کنکشن کے حصول کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو پہلے کے مقابلے میں دو گنا سے زائد رقم ادا کرنا ہوگی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں بجلی کنکشن فیس میں اتنا بڑا اضافہ متوسط اور کم آمدن والے خاندانوں کے لیے اضافی مالی بوجھ ثابت ہوگا۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں کیے گئے اضافے پر نظرثانی کی جائے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب کمپنی ذرائع کے مطابق کنکشن فیس میں اضافہ مختلف تکنیکی، سروس اور انفراسٹرکچر اخراجات میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے باضابطہ تفصیلات اور نوٹیفکیشن کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے ساتھ ساتھ نئے کنکشن کی فیس میں یہ اضافہ گھریلو صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں نئی تعمیرات اور رہائشی منصوبوں میں بجلی کنکشن کی ضرورت زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں