بالاکوٹ پولیس کی کارروائی، مسجد سے بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد.

32

بالاکوٹ: تھانہ بالاکوٹ پولیس نے مسجد سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسجد سے بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہونے کی اطلاع پر تھانہ بالاکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی طریقوں اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا۔
تحقیقات کے دوران چوری میں ملوث ملزم عمران ولد فضل الرحمٰن سکنہ مانگلی کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش چوری کی واردات کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
مزید کارروائی کے دوران چوری کا سامان خریدنے والے ملزم دانزلے ولد زرین سکنہ جھنگڑی، ضلع بٹگرام کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملزمان دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔

علاقہ مکینوں نے بالاکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں