اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق نئے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے گرمیوں میں دن کے طویل دورانیے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، توانائی کے مؤثر استعمال اور سادگی مہم کے تحت مختلف کاروباری مراکز کے لیے نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔
جاری کردہ احکامات کے تحت:
🔹 دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، بازار، کریانہ اور جنرل اسٹورز رات 9 بجے تک بند کیے جائیں گے۔
🔹 شادی ہالز، مارکیز اور تقریبات کے دیگر مقامات رات 10 بجے تک بند ہوں گے۔
🔹 ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔
حکومت کی جانب سے بعض اہم شعبوں کو ان پابندیوں سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے، جن میں:
✅ میڈیکل اسٹورز
✅ ہسپتال اور لیبارٹریز
✅ بیکریز اور تنور
✅ دودھ کی دکانیں
✅ پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز
✅ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز
✅ جم اور اسپورٹس سہولیات
✅ آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز
شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات توانائی کے تحفظ، غیر ضروری بجلی کے استعمال میں کمی اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کا کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری.
16