کیہال میں پولیس کا کریک ڈاؤن، آوارہ گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار.

16

ایبٹ آباد: ایس ایچ او تھانہ کینٹ علی جدون کی سربراہی میں کیہال اور گردونواح میں آوارہ گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں خصوصی چیکنگ اور گشت کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں قاسم ولد فضل حسین سکنہ دہمتوڑ، فیصل ولد جاوید سکنہ کیہال اور رحمت اللہ ولد عطاء محمد سکنہ سبزی منڈی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر، آوارہ گردوں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جاری کردہ: ترجمان ایبٹ آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں