بٹگرام: 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مرکزی ملزم اور سہولت کار گرفتار.

3

بٹگرام: تھانہ بنہ کی حدود میں 10 سالہ معصوم بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کے مبینہ سہولت کاروں کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی الائی کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنہ امجد علی خان نے انویسٹی گیشن آفیسر ظہیر خان اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ٹیم نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے مفرور مرکزی ملزم نعیم ولد سیف الرحمن سکنہ گنگوال کو اس کے مبینہ سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفصیلی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ بچے کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او بٹگرام نے واضح کیا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے واقعات میں فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں