ہری پور: دو کم عمر لڑکوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم گرفتار.

21

ہری پور: تھانہ غازی پولیس نے دو کم عمر لڑکوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غازی کی حدود غازی بازار میں دو 13 سالہ لڑکوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ملزم کامران ولد گل خان، سکنہ پشاور حال غازی کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر جاری ہے۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

حکام کے مطابق متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جبکہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد مضبوط چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

جاری کردہ: ہری پور پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں