ایک افسوسناک فضائی حادثے میں پاک فوج کا MI-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو سینئر افسران سمیت 22 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شہداء میں 21 آرمی ایوی ایشن اسکواڈرن کے کرنل امجد لطیف اور میجر عبدالمجید (پائلٹ) شامل ہیں، جبکہ دیگر شہداء میں میجر عثمان اور مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان بھی شامل ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والی تکنیکی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دی جا رہی ہے، تاہم حتمی حقائق جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
شہداء کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جبکہ پوری قوم نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین