موٹر سائیکل حادثے میں زخمی نوجوان سید ابن علی شاہ پشاور میں انتقال کر گئے.

29

مانسہرہ: تقریباً تین ماہ قبل چیئرمین ہوٹل مانسہرہ کے قریب پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان سید ابن علی شاہ ولد سید جمیل حسین شاہ دورانِ علاج انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سید ابن علی شاہ حادثے کے بعد تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیے گئے تھے، جہاں وہ کافی عرصہ زیرِ علاج رہے۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں مزید اور خصوصی علاج کے لیے پشاور ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور پشاور میں دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کے انتقال کی خبر علاقے میں غم کی لہر دوڑا گئی ہے۔ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم سید ابن علی شاہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان بالخصوص والدین، بہن بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں