ہری پور: سرائے صالح میں گھریلو جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق.

27

ہری پور: تھانہ سرائے صالح کی حدود کے گاؤں بھٹری میں گھریلو جھگڑا خونی رخ اختیار کر گیا، جہاں تلخ کلامی کے دوران چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں احمد نواز ولد عصمت خان چھریوں کے وار لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے صالح کی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹرامہ سنٹر ہری پور منتقل کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح قمر خان بھی اطلاع ملتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لے لیا۔ انہوں نے قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرائی اور تفتیشی عمل کی خود نگرانی کی۔

مقامی افراد نے ایس ایچ او قمر خان کی فوری رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قمر خان جرائم کے خلاف فوری، غیرجانبدار اور مؤثر کارروائی کے لیے جانے جاتے ہیں، جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں