مانسہرہ: ضلع مانسہرہ میں شدید بارش اور گرج چمک کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تھانہ بٹل کی حدود ہلکوٹ اشوال میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 17 سالہ عابد بارش کے دوران علاقے میں موجود تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس کے قریب گری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔
اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ نوجوان کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے پر اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
مون سون بارشوں اور گرج چمک کے موجودہ سلسلے کے پیش نظر انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران کھلے میدانوں، بلند مقامات اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم عابد کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔