مانسہرہ: سرن ویلی میں برساتی ریلے میں بہہ جانے والی خاتون کی لاش برآمد.

32

مانسہرہ کے بالائی علاقے سرن ویلی میں گزشتہ روز شدید بارش کے دوران برساتی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش آج دیولی کے مقام سے برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق، خاتون جبڑ کے علاقے منڈی میں ندی نالہ عبور کرتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ گئی تھیں اور لاپتہ ہو گئی تھیں۔ آج مقامی آبادی کو دیولی کے مقام پر خاتون کی نعش ملی، جسے ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال اور بارشوں کے دوران ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور تیز بہاؤ والے مقامات کو عبور کرنے سے مکمل گریز کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں