پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹرائبل ہاسٹل میں طالب علم جاں بحق، تحقیقات جاری.

23

پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹرائبل ہاسٹل کے کمرہ نمبر 29 (02 سیٹر) میں سیکنڈ ائیر کے طالب علم زائد، ساکن درہ آدم خیل، انتقال کر گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مشتبہ نوعیت کا ہے اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالب علم کے روم میٹ سمسور خان، ساکن لنڈی کوتل، نے کمرے میں واپسی پر غیر معمولی صورتحال دیکھنے کے بعد انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں