ایبٹ آباد: معاذ اللہ قتل کیس، عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر نامزد ملزم ارسلان گرفتار.

21

ایبٹ آباد (پولیس پریس ریلیز) کے مطابق معاذ اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نامزد ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو تھانہ میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ جناح آباد میں جدون پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ کے بعد فریقین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ اسی دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معاذ اللہ ولد منظور حسین، سکنہ شاہزمان کالونی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ اے ایس آئی حارث ولد ریاست خان، سکنہ کوٹھیالہ (حال البدر کالونی) جھگڑے کے دوران معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزم ارسلان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، جس کے باعث وہ فوری گرفتاری سے محفوظ رہا۔ تاہم پولیس کی مسلسل قانونی پیروی اور مؤثر تفتیش کے نتیجے میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر تھانہ میرپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں