پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا تعلق متوسط (مڈل کلاس) طبقے سے ہے اور وہ عوام کو درپیش روزمرہ مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہماری سیاسی تربیت کی ہے اور عام آدمی کے لیے جو درد اور احساس ان کے دل میں موجود ہے، وہی جذبہ ہم میں بھی پایا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور آنے والا نیا مالی سال خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے امن، حقیقی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔