ہری پور تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ، 13 سالہ 02 لڑکوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار .

34

ہری پور تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ، 13 سالہ 02 لڑکوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ڈی پی او ہریپور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تھانہ غازی کی حدود غازی بازار دو 13 سالہ بچوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی ذیادتی کا افسوسناک واقع پیش آیا ۔ ملزم کامران ولد گل خان سکنہ پشاور حال غازی کے خلاف زیر دفعہ 376.506.53CPA کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کامران ولد گل خان سکنہ پشاور حال غازی کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ۔
مقدمہ کی تفتیش مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ لڑکوں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مضبوط چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں