مانسہرہ: پولیس کارروائی، مبینہ منشیات فروش گرفتار، آئس اور ہیروئن برآمد.

105

مانسہرہ کے علاقے تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او ثاقب فراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جس دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت خانگیر ولد عبدالشکور، سکنہ کوہستان کالونی مانسہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جسے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں