اورکزئی: قبر کھودتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی.

22

اورکزئی: ضلع اورکزئی کے علاقے میروبک میں ایک افسوسناک اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں میت کی تدفین کے لیے قبر کی کھدائی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد قبر کی کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک شدید بارش اور گرج چمک کے دوران بجلی ان پر آ گری، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور فضا سوگوار ہے، ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی افراد نے اس حادثے کو انتہائی دلخراش قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں