بٹگرام پولیس کی بڑی کامیابی: سنیچنگ گروپ کا سرغنہ گرفتار، چھینی گئی رقم، موبائل فونز، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

22

بٹگرام: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کے نوٹس اور خصوصی ہدایات پر سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بٹگرام پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔

ڈی ایس پی سرکل بٹگرام عارف خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ ستار خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ گروپ کے سرغنہ عارف ولد الطاف حسین، سکنہ اڈو چھترپلین، کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، ایک پستول 30 بور، شہریوں سے چھینی گئی نقد رقم اور متعدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ گروہ کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بٹگرام پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں