پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 16 فیصد کمی.

18

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں تقریباً 16 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے:
لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 3500 روپے سے کم ہو کر 3080 روپے ہو گیا ہے، جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 4200 روپے سے کم ہو کر 3700 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1670 سے کم ہو کر 1470 روپے، فیصل آباد کا 1530 سے کم ہو کر 1350 روپے، اور ملتان کا کرایہ 2900 سے کم ہو کر 2550 روپے کر دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مطابق بہاولپور کا کرایہ 3500 سے کم ہو کر 3080 روپے، سوات کا 4330 سے کم ہو کر 3810 روپے اور مری کا کرایہ 4140 سے کم ہو کر 3650 روپے کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں لاہور سے کراچی کا کرایہ 9720 سے کم ہو کر 8560 روپے جبکہ لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 9490 سے کم ہو کر 8350 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی خوش آئند ہے تاہم یہ ریلیف اب بھی محدود ہے اور عام آدمی کی معاشی ضروریات کے مطابق مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں