حکومت کا امیر ترین طبقے کو بڑا ریلیف: ہائی اوکٹین پر لیوی میں 214 روپے فی لیٹر سے زائد کمی

26

وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے امیر طبقے کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں 214 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 91 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ہائی اوکٹین عام طور پر مہنگی اور ہائی پرفارمنس گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے، اور اس پر لیوی میں اس قدر بڑی کمی سے لگژری گاڑی استعمال کرنے والے طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں میں اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ لوگ اسے معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض حلقے اسے عام شہری کے مقابلے میں مخصوص طبقے کو زیادہ فائدہ دینے سے تعبیر کر رہے ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات مجموعی پالیسی ریفامز اور ایندھن کی منڈی میں توازن کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں