ایبٹ آباد کی میرپور پولیس نے ایک 17 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں ملزم صفدر علی ولد احمد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی والدین کے انتقال کے بعد اپنے تایا کے بیٹے صفدر علی کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔ ملزم کا اصل تعلق خانیوال سے ہے اور وہ حال مقیم میرپور، ایبٹ آباد ہے۔
متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ میرپور میں ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 اور 355 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ اور دیگر قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
نوٹ: قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کی شناخت ظاہر کرنا منع ہے، اس لیے متاثرہ لڑکی کا نام اور دیگر شناختی تفصیلات صیغہ راز میں رکھی گئی ہیں۔