سرگودھا کے علاقے کارخانہ بازار میں 9 سالہ منتہیٰ نعیم کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق بچی گھر سے قریبی کریانہ سٹور پر سامان لینے گئی تھی مگر واپس نہ لوٹی۔ اہل خانہ کی تلاش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جس میں بچی کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق دکان کی تلاشی کے دوران بچی کی لاش دکان کے اوپر موجود گودام سے برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ بچوں کے تحفظ، والدین کی نگرانی اور معاشرتی ذمہ داری کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ بچی کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔