کراچی (مانسہرہ ڈاٹ کام)
کراچی کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دورانِ ڈیوٹی ایک ٹریفک پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم کے نام سے ہوئی ہے، جو پی آئی بی کالونی، نفیس آباد کے رہائشی تھے اور پی آئی ڈی سی ٹریفک چوکی پر تعینات تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دورانِ ڈیوٹی پیش آیا، تاہم اس کی وجوہات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اتفاقیہ گولی چلنے کا امکان بھی زیرِ غور ہے، جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت سے متعلق حتمی مؤقف جاری کیا جائے گا۔
🚨 کراچی میں دورانِ ڈیوٹی ٹریفک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے موت، واقعے کی تحقیقات جاری.
25