مانسہرہ: چکیا روڈ پر واقع واجد شاہ بیکری کی تیسری منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر فائر فائٹنگ ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو عمارت کی دیگر دو منزلوں اور ملحقہ مارکیٹ تک پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے قیمتی املاک اور متعدد دکانیں بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔




بیکری کے مالک نے بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ کارکردگی اور قیمتی املاک کو محفوظ بنانے پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی فائر فائٹنگ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
🚨 مانسہرہ: واجد شاہ بیکری کی تیسری منزل میں آگ، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹال دیا.
35