صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت، گہرے رنج و افسوس کا اظہار.

23

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے دوران شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار، جرأت اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس نوعیت کا واقعہ باعثِ تشویش ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر کے فرض شناسی، جرأت اور بہادری کی بے مثال مثال قائم کی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں