مانسہرہ: ٹھاکرہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل، اب “میجر واصف حسین شاہ شہید اسٹیڈیم” کہلائے گا.

23

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کے دفتر سے جاری کردہ باضابطہ سرکولر کے تحت مانسہرہ کے کھیل کے مرکزی میدان “ٹھاکرہ اسٹیڈیم” کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے “میجر واصف حسین شاہ شہید اسٹیڈیم، مانسہرہ” رکھ دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 7 اگست 2026ء کو سرکولر نمبر 5162-65/L-1/AC(M) جاری کیا گیا۔ سرکولر کے مطابق یہ اقدام حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ اسپورٹس، ٹورازم، آرکیالوجی، میوزیم و یوتھ افیئرز کے 21 اکتوبر 2016ء کے نوٹیفکیشن اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے 3 جون 2026ء کے مراسلے کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، تمام محکموں کے سربراہان اور تحصیل مانسہرہ کے تحصیلداروں و نائب تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ شہید میجر واصف حسین شاہ کی عظیم قربانی اور خدمات کے اعتراف

میں اس نوٹیفکیشن پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں