مشہورِ زمانہ عزیر قتل کیس

62

مانسہرہ : مشہورِ زمانہ عزیر قتل کیس (تھانہ خاکی) علت نمبری 313 زیرِ دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے مرکزی ملزم دِلاور ولد مختیار کی ضمانت بعد از گرفتاری عدالت نے مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج IV مانسہرہ نے سنایا۔
عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے، جن میں ملزم کی جانب سے وقار خان جہانگیری ایڈووکیٹ نے پیروی کی، جبکہ مقتول/مستغیث کی جانب سے ایبٹ آباد کے معروف فوجداری وکیل سردار شاہنواز خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور سردار امان خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل پیش کیے۔

تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم دلاور کی بعد از گرفتاری ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں