فوڈ پانڈا کے غریب ڈلیوری رائیڈر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

12

ایبٹ آباد : تھانہ میرپور کی حدود میں مسلح راہزنی کی وارداتیں نہ رک سکیں، فوڈ پانڈا کے غریب ڈلیوری رائیڈر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے ڈاکٹر صبینہ خٹک والی گلی کے رہائشی دانیال قریشی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کا سہارا بننے کے لیے فوڈ پانڈا کمپنی کے ساتھ ڈلیوری کا کام کرتا ہے۔

جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے وہ جھنگی لمبا میرا میں ایک آرڈر دینے پہنچا تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس کا موبائل فون اور پرس چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

دانیال قریشی نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ راہزن گروہ کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں میں بڑھتے ہوئے خوف و ہراس کا خاتمہ ہو سکے۔

یاد رہے کہ تھانہ میرپور کی حدود میں کافی عرصے سے راہزنی اور چوری کی وارداتیں جاری ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے خاطرخواہ اقدامات نہ ہونے پر عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں