کولئ پالس : تھانہ پالس پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئی پالس کوہستان امجد حسین کی ہدایت پر، تھانہ پالس پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دیہہ کنشیر (حدودِ تھانہ پالس) کے ایک دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں خفیہ طور پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کی گئی ہے۔
مزید اطلاع پر یہ معلوم ہوا کہ بھنگ کو کاٹ کر ایک مقام پر جمع کیا گیا ہے اور اسے خشک کرکے چرس کی تیاری کے عمل میں مصروف ہیں۔
پولیس پارٹی نے موقع پر موجود بھنگ کے ذخیرے کو نذرِ آتش کر کے تلف کر دیا۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عوام سے اہم اپیل:
ضلع کولئی پالس کوہستان کے باشعور، عزت دار اور شریف لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ اپنے معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔
بعض بیرونی عناصر آپ کے پرامن علاقے میں آ کر منشیات کی کاشت یا فروخت کے ذریعے معاشرے کو خراب کرنے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لہٰذا اگر آپ کو ایسی کسی سرگرمی یا بھنگ کی کاشت کے بارے میں اطلاع ملے تو فوراً پولیس کو آگاہ کریں۔
آپ کی اطلاع اور شناخت مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔