ایبٹ آباد: ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اقدامات، ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریفنگ۔
ضلعی محکمہ صحت ایبٹ آباد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے انسدادی کارروائیاں، سرویلنس اور آگاہی مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔
رواں سال اکتوبر 2025 تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 136 کیسز رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ سال (2024) کے 251 کیسز کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
🔹 متاثرہ علاقوں میں سلہڈ، کھوکھر میرا، مسلم آباد، حویلیاں اربن، لنگرہ اور کیہال، ملکپورہ شامل ہیں، جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلعی میڈیکل اینٹومالوجسٹ کی نگرانی میں سرگرمِ عمل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر
✅ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں مفت ڈینگی اسکریننگ کیمپس کا انعقاد
✅ 6,834 مچھر دانیاں مستحق خاندانوں میں تقسیم
✅ فومیگیشن اور انڈور اسپرے آپریشنز کا تسلسل
✅ مفت ڈینگی ٹیسٹنگ سہولت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ایبٹ آباد میں دستیاب
✅ اسکولز اور مدارس، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر آگاہی سیشنز کا انعقاد
ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو استعداد کار بڑھاتے ہوئے ڈینگی کنٹرول کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکولوں پبلک مقامات، پارکس، ٹائر شاپس، ورکشاپس اور دیگر مقامات پر پانی کھڑا نہ ہونے، فوگ اسپرے پر زور دیا تا کہ ایبٹ آباد سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل، ڈی ایچ او، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ٹی ایم اوز، محکمہ تعلیم، زراعت، لوکل گورنمنٹ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی مشتبہ ڈینگی کیس کی فوری اطلاع قریبی ہیلتھ سینٹر کو دیں۔