مانسہرہ: بمطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے آج لاری اڈہ کالج دوراہا بازار کا اچانک معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ بعض دکاندار غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس گاڑیوں میں بھرنے کا کام کر رہے تھے، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی جان و مال کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی گیس کے کاروبار میں ملوث دکانوں کو سیل کر دیا اور ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔
یہ کارروائی عوامی سلامتی کو یقینی بنانے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کے لیے عمل میں لائی گئی۔