مانسہرہ : تھانہ بالاکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، منشیات فروش گینگ بے نقاب ، 3 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اسرار حسین شاہ نے بمعہ ٹیم زبردست کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث گینگ کو بے نقاب کر دیا۔
کارروائیوں کے دوران عثمان ولد حاجی اقبال سکنہ بانڈی نڑاہ سے 3 کلو 285 گرام چرس ،یاسر ولد محمد صدیق سکنہ بالاکوٹ سے 175 گرام آئس اور معظم ولد علی اصغر سکنہ لغمانی بالاکوٹ سے 171 گرام آئس برآمد ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔