ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ سعدیہ ارشد کا ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ

40

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ سعدیہ ارشد نے ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ کیا، جیل میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

جیل کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے اور ان کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

مزید یہ کہ قیدیوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی بلکہ جیل حکام کی کاوشوں اور انتظامات کو سراہا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کی اصلاح کے لئے جیل انتظامیہ کے عملی اقدامات کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں