پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں موک ایکسرسائز کا شاندار مظاہرہ

55

مانسہرہ : ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب اول خان PSP ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب غلام مبشر میکن PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP کی زیر نگرانی پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں موک ایکسرسائز (Mock Exercise) کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی CTD سجاد حیدر، ڈی ایس پی ایڈمن محمد جاوید خان Ri وحید خان، اسپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، آر آر ایف پلاٹون، اے ٹی ایس، ڈسٹرکٹ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

موک ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی حالات، دہشت گردی یا کسی بھی غیر متوقع صورتِ حال میں فوری، مؤثر اور مربوط ردِعمل کی صلاحیت کو جانچنا اور بہتر بنانا تھا۔

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فورس کے ردعمل اور تیاری کو مزید بہتر بناتی ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کا بھرپور تحفظ کیا جا سکے۔

انہوں نے موک ایکسرسائز میں شریک تمام فورسز کے جذبے، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو سراہا اور آئندہ بھی اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں