ہریپور: تھانہ پنیاں پولیس کی کاروائی ، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان گرفتار ، ملزمان سے رقم مبلغ 24ہزار950 روپے برآمد ۔
مقدمہ درج ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے ہمراہ سجاد احمد آئی ایچ سی اراضیات لنک روڈ کیمپ نمبر 15 کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں ملوث ملزمان داؤدولد عبدالرحمان سکنہ کیمپ نمبر 11 ، کرامت سکنہ کیمپ نمبر 14 اور سید آغا ولد عبدالغفور سکنہ کیمپ نمبر 15 کو گرفتار کرکے ملزمان سے رقم مبلغ 23 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5GO کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔