ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل (PSP) کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ محمد نواز کی کامیاب کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار۔
ملزمان عباس ولد وقار احمد سکنہ تھنہ حال سے 3221 گرام ہیروئن اور 501 گرام آئس جبکہ حسن ولد عبدالغفار سکنہ راولپنڈی سے 3942 گرام ہیروئن اور 601 گرام آئس برآمد۔
دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل (PSP) کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم سفیر ولد سرور سکنہ ترھیڑی کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔