ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں پیجنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح

17

ایبٹ آباد: ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اطہر لودھی کی کوششوں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں پیجنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

اس سسٹم کے تحت مریضوں کو ان کی طبی حالت کی شدت کے مطابق دیکھا جائے گا تاکہ شدید بیمار مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔

یہ جدید پیجنگ سسٹم ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں تیز، موثر اور قابلِ اعتماد رابطے کو یقینی بنانے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ایمرجنسی میں پیش آنے والے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر فوری ردِعمل ممکن ہو سکے گا۔ ڈاکٹر اطہر لودھی کے وژن کے مطابق یہ اقدام ایمرجنسی کے ورک فلو اور کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گا۔

اس سسٹم کے ذریعے عوامی آگاہی کے پیغامات بھی نشر کیے جائیں گے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو نئے پیشنٹ کیئر پاتھ ویز سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس نظام کے تحت مریضوں کو ان کی طبی حالت کی شدت کے مطابق دیکھا جائے گا تاکہ شدید بیمار مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں