ایبٹ آباد: ایڈیشنل رجسٹرار، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کی ٹیم کا ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل پی ایس پی سے اہم ملاقات۔
ایڈیشنل رجسٹرار کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کی ٹیم نے Safe City Project E-Device, CR کے نفاذ کے حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد پولیس جناب عمر طفیل، PSP سے اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پروجیکٹ لیڈ محترم محمد انصر جاوید اور سافٹ ویئر ڈویلپر سید غازی رضا نے شرکت کی۔
اجلاس میں جدید ڈیجیٹل سیکیورٹی سسٹم، ٹیکسی ویری فیکیشن سسٹم، موبائل ڈیلرز کے لیے موبائل لاگنگ سسٹم اور تمام اقسام کی عوامی شکایات درج کرنے کے لیے ایپلی کیشن کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ایپ کا مقصد شہریوں کو ایک محفوظ، شفاف اور فوری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ہر شہری اپنی شکایات اعتماد کے ساتھ رجسٹر کر سکے۔
یہ تعاون ایبٹ آباد کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ محفوظ شہر بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے، جو شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔