موبائل فون دھمکیاں دینے اور حراساں کرنےو الا ملزم گرفتار

21

ہریپور : ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، خود کو حساس اداروں کا آفیسر ظاہر کرکے دھوکا دہی اور نوسربازی سے رقم ہتھیانے ، شہری کو بذریعہ موبائل فون دھمکیاں دینے اور حراساں کرنےو الا ملزم گرفتار ، ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے خود کو احساس اداروں کا آفیسر ظاہر کرکے دھوکا دہی اور نوسربازی سے رقم ہتھیانے ، شہری کو بذریعہ موبائل فون دھمکیاں دینے اور حراساں کرنےو الا ملزم عاقل زیب ولد اورنگزیب سکنہ محلہ فیروز پورہ کو گرفتار کرکے شہری کی مدعیت میں زیر دفعہ 419.420.171.506 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

ملزم سے اسلحہ اور زیر استعمال موبائل فون بھی برآمدکرلیا ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں