مانسہرہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عمر فاروق پیٹرن انچیف شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن مانسہرہ کی گوگل فار ایجوکیشن کے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات۔
پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانےکااعلان ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔
پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔
طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور”اے آئی جیمنی“ انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لئے” ریڈ آلانگ” سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔
گوگل کروم بک میں “کین وا ” سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔گوگل فارایجوکیشن کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عمر فاروق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔