ضلع ہری پور میں امن و امان کو یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں سی ٹی ڈی کی جانب سے اج
ہری پور شہر کی حدود اور حطار کی حدود میں مختلف مقامات پر ایک وسیع سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامت پر” ایس پی سی ٹی ڈی ثمینہ ظفر” انکی ٹیم میں اج ہریپور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سعید یدون ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہری پور اسلم خان & اقبال خان ہیڈ کواٹر ڈی ایس پی ایبٹ آباد ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی بمعہ لیڈ پولیس و دیگر نفری بھی شریک تھے۔”
ایس پی سی ٹی ڈی ثمینہ ظفر “کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.
جبکہ شرپسند عناصر کے خلاف مختلف پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہریپور کی مقامی آبادی کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا قانون شکنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ سرچ آپریشن ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او ہریپور فرحان خان کے خصوصی احکامات پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانا اور عوامی اعتماد کو بڑھانا ہے۔ آپریشن کے دوران اہم مقامات،رہائشی آبادیوں، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور راستوں کی تفصیلی تلاشی لی گئی، جب کہ مشکوک افراد کی تصدیق اور ریکارڈ چیکنگ بھی کی گئی۔
ایس پی سی ٹی ڈی ثمینہ ظفر نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل پر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور کسی بھی قیمت پر ہری پور علاقے کا امن متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا_”انشاءﷲ”