وادی کاغان کے مختلف علاقوں میں برفباری

59

مانسہرہ : وادی کاغان کے مختلف علاقوں میں برفباریکا سلسلہ جاری ہے۔جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سیاحتی مقامات بٹہ کنڈی بیسر جھیل لولوسر جھیل سیف الملوک سمیت وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔


ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایت پر برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی آور مدد کیلئے کے ڈی اے کی ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

کے ڈی اے کی ٹیمیں برفباری کے دوران مختلف مقامات پر پیٹرولنگ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں