بابوسر جلکھڈ روڈ پر کس نے لوگوں کو برف میں پھنسایا۔۔؟

29

مانسہرہ : بابوسر جلکھڈ روڈ پر کس نے لوگوں کو برف میں پھنسایا۔۔؟

ناران کے چند نام نہاد ہوٹل مافیا کے انڈر کور ویلاگرز اور 2 نمبر سلاجیت بیچنے والے، 2023 میں سوات ، کالام میں سیلاب زدگان کی امداد کے پیسے کھا کر ٹور آپریٹر بن جانے والوں کو شرم نہیں آتی جو سب کچھ جانتے ہوئے کہ اس علاقے میں نومبر کے دوران برفباری اور انتہائی سرد موسم جان لیوا بن جاتا ہے لیکن یہ مافیا کے لوگ اپنی ویڈیوز میں معصوم عوام کو دعوت عام دیتے ہیں کہ آ جاو کچھ نہیں ہوتا آ جاو تھوڑی سی تو برف پڑی ہے ۔۔۔۔

جب برفباری زیادہ ہو جائے تو پھر یہ ایجنٹس مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہوتے ہیں اور اپنی ویڈیوز بنا بنا کر اداروں کو کوس رہے ہوتے ہیں۔۔کہ مدد نہیں کر رہے ۔۔۔۔ کیا اداروں والے کسی کی اولاد نہیں۔۔۔ کیا وہ انسان نہیں؟ کیا انکی جان کو کوئی خطرہ نہیں؟

ایک بات طے ہو چکی کہ بتا دیا گیا تھا کہ اس تاریخ کو اس ایریا میں برفباری ہو گی حکومت سفر کرنے سے روک رہی ہے ادارے روک رہے ہیں وارننگ جاری کر دی گئی ہے لیکن ان ایجنٹس کا ماہیا ختم نہیں ہوتا۔۔۔ خراب موسم میں عوام کو بلا کر مرنے کے لئے چھوڑ دینے والے ۔۔۔

سیاحت کے اصلی دشمن یہ لوگ ہیں جنکی وجہ سے سانحات ہو جاتے ہیں مہذب معاشرے اور ممالک میں جب ویدر ایڈوائزری جاری ہو جاتی ہے تو برفانی ایریا میں سیاحوں کو نہیں جانے دیا جاتا جب لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالو گے انکو خطرناک موسم میں بلوا کر ذلیل کرو گے تو خود بھی گالیاں کھاو گے اور ان لوگوں کی بددعا بھی مفت میں لو گے جو فیملیاں لد پھد کر اس خطرناک ایریا میں پہنچ جاتے ہیں۔

سیاحت کو بچاؤ ۔۔۔ سیف ٹورازم کے ذریعے۔۔۔ نہ کہ ایڈوینچر میں ڈال کر۔۔۔

یہ جو لوگ پھنسے ہوئے ہیں یہ سیاحت نہیں بلکہ سیاہت ہے خود کشی ہے۔۔ ادارے روک رہے ہیں، اداروں نے آگاہ بھی کر دیا کہ سفر نہیں کرنا ،، اس کے بعد بھی یہ حرکتیں کرنا ۔۔ خدانخواستہ کوئی بھی سانحہ ہو گیا تو آنے والا پورا ونٹر ٹورزم وڑ جائے گا ۔۔۔

اللہ تعالٰی سے دعاگو ہوں کہ تمام لوگ محفوظ رہیں اور انکی مدد کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو بھی اللہ تعالٰی اپنی امان میں رکھے۔۔۔۔آمین

تحریر : سوجھل ملک Weather Guru ✍️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں