اپر کوہستان: ڈی پی او طاہر اقبال کی ہدایت پر موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ داسو عبدالصمد خان کی زیر نگرانی تھانہ داسو پولیس نے علاقہ چوچنگ ، چائنیز کیمپس و دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، غیر قانونی اسلحے کی روک تھام، مشکوک عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، کوہستان اپر میں جاری داسو ڈیم میں کام کرنے والے چائنیز اور دیگر فارنرز کو تحفط فراہم کرنے اور ضلع کو ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
° عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔